ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: سرکاری اسکولوں کے 18 عارضہ قلب کے بچوں کو لے جایا گیا مینگلور اے جے اسپتال؛ مفت جانچ کے بعد چار کی ہوگی سرجری

بھٹکل: سرکاری اسکولوں کے 18 عارضہ قلب کے بچوں کو لے جایا گیا مینگلور اے جے اسپتال؛ مفت جانچ کے بعد چار کی ہوگی سرجری

Sun, 26 Jun 2016 15:21:51  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 26 جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مختلف سرکاری انگن واڑی اسکولوں کے جملہ 18 بچوں کو عارضہ قلب کی شکایت ہونے کی بنا پراُن کو مینگلور کے مشہور و معروف اے جے اسپتال میں مفت جانچ اورعلاج کے لئے لے جایا گیا تھا، اُن میں سے چار بچوں کو سرجری کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع اسپتال کے ایکزی کوٹیوجناب اشرف سعدا نے دی۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں بچوں کے چیک آپ کے بعد اس بات کا پتہ چلا تھا کہ جملہ 18 بچوں کو ہارٹ کا پرابلم ہے۔ کچھ بچوں کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی تو کچھ کوہارٹ کا دیگر مسئلہ تھا۔ ان سبھی بچوں کوجمعہ کے روز اے جے اسپتال میں لے جایا گیا، ان کیاسکیننگ، ایکو، اور ای سی جی کرائی گئی، جس کے بعد 14 بچوں کوڈسچارج کیا گیا ہے، البتہ چار بچوں کو سرجری کی صلاح دی گئی ہے۔ جناب اشرف سعدا نے بتایا کہ اے جے اسپتال میں ان تمام بچوں کا نہ صرف مفت چیک آپ کرایا گیا، بلکہ بھٹکل سے مینگلور اسپتال پہنچنے اور پھر واپس بھٹکل لے جانے کے تمام اخراجات بھی اسپتال نے اُٹھائے، اسی طرح بچوں کے ساتھ ساتھ اُن کے والدین کے لئے اسپتال میں ہی کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اب جن چار بچوں کو ہارٹ سرجری کی صلاح دی گئی ہے، اُن کا اُپریشن بھی مفت کیا جائے گا۔ جناب اشرف سعدا کے مطابق اگلے ماہ ان سبھی چار بچوں کا اسی اسپتال میں ماہرکارڈیالوجسٹ کے ذریعے آپریشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ان ہی کی قیادت میں انکولہ کے سرکاری انگن واڑی اسکولوں کے بچوں کابھی مفت چیک آپ اور علاج کیا گیا تھا، جبکہ اب بلاری اور ہوسپیٹ سے بھی سرکاری اسکولوں کے غریب بچوں کو اے جے اسپتال میں علاج کے لئے لے جایا جائے گا۔


Share: